اسلام آباد : وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمیٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار وضع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آئی ایم ایف کی شرائط سامنے آگئیں۔
وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر کلائمیٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار وضع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال سے کلائمیٹ بجٹ سے متعلق تمام اخراجات کی نشاندہی کی جائےگی جبکہ کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ کو سبسڈیز اور گرانٹس کے اخراجات تک بڑھایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز سے 30 مئی تک بجٹ تخمینہ جات طلب کر لیے۔
ذرائع نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی فارم تھری سی پر کرنے کے لیے بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کلائمیٹ بجٹ ٹیگنگ آف سبسڈیز عالمی مالیاتی فنڈ کے موجودہ قرض پروگرام کی شرط ہے۔