ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آپریشن عزم استحکام ’آپریشن عدم استحکام‘ ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آپریشن عزم استحکام آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان میں قائم چھ جماعتی اتحاد کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،  اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی ، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا جو پاکستان کو کمزور کرے گا، فیصلہ کوئی اور کرے گا ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی، شہباز شریف شوق سے ذمہ داری لیں، وہ وزیراعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں 40 سال ہوگئے، میں بھی چیزوں کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، جب صحافی سوال کررہا ہوتا ہے تو سمجھ جاتا ہوں سوال کہاں سے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح پر اپوزیشن کے اتحاد کی قدر کرتے ہیں، اپوزیشن اتحاد کے قیام کے لیے مشاورت اسی انداز میں ہوتی تو نقشہ الگ ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ ہم موروثی ضرورت کے لیے اکٹھے ہوں کام ہوجائے تو زرداری اور شہباز شریف بن جائیں، رابطوں کا سلسلہ جاری ہے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں