لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں آئندہ دنوں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب بھر میں اگلے چند روز تک جاری رہے گا، بارشوں سے صوبے کے میدانی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مون سون کے حوالے سے نئی پیش گوئی
دریائے جہلم میں نچلے درجہ کے سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔
دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رات میں خضدار اور گردونواح میں بارش ہوسکی ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
ادھر کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہے، صبح سویرے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔