پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

دنیا کو نیا چاند مبارک ہو، زمین کا دوسرا چاند کب نمودار ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے گرد ایک نئے چاند کی دریافت ہوئی ہے، یعنی اب ہم کہہ سکیں گے کہ ’’دنیا کو نیا چاند دو ماہ کے لیے مبارک ہو۔‘‘

ایک نئے چاند کو دیکھنے کے لیے عوام تیار ہو جائیں جو عن قریب دنیا کے گرد نمودار ہونے والا ہے، ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے جو آئندہ ہفتے سے اس کے مدار میں چکر لگانا شروع کر دے گا۔

ماہرین کے مطابق اس چاند کی روشنی چاند جیسی نہیں ہوگی، اس نئے چاند کو 2024 پی ٹی فائیو کا نام دیا گیا ہے، فلکیات کے ماہرین کے مطابق یہ نیا چاند دراصل ایک چھوٹا سا سیارچہ ہے جسے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے رواں برس اگست میں ایک تحقیق کے دوران دریافت کیا تھا۔

- Advertisement -

اجرامِ فلکی سے دل چسپی رکھنے والوں کے لیے اس چاند سے جڑی بری خبر یہ ہے کہ اسے انسانی آنکھ سے دیکھا نہیں جا سکے گا، صرف خاص صلاحیت رکھنے والی ٹیلی اسکوپ اور دور بین سے ہی دیکھا جا سکے گا۔

زمین کا اپنا چاند تو 4 ارب سال سے موجود ہے، لیکن یہ منی مون صرف 2 مہینے تک ہی زمین کے مدار میں چکر لگائے گا۔ نیا چاند 2024 پی ٹی فائیو دو ماہ تک زمین کے مدار میں رہنے کے بعد بھی چند ماہ زمین کے قریب ہی رہے گا، جس کے بعد 2055 میں اس کی دوبارہ زمین کے مدار میں آمد متوقع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں