اسلام آباد: عثمان یوسف مبین کی بہ طور چیئرمین نادرا تعینات کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا. انھیں تین سال کے لیے اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق عثمان یوسف مبین کو دوبارہ چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے عثمان یوسف مبین کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اے آر وائی نے خبر دی تھی کہ چیئرمین نادرا عثمان یوسف کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد تاحال نیا چیئرمین تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد شناختی کارڈز کے اجرا کا عمل معطل ہے.
واضح رہے کہ صرف کراچی سینٹرز سے یومیہ ہزاروں شناختی کارڈ کے فارم جمع ہوتے ہیں، کارڈ کی چھپائی کا کام رکنے اور چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کو شدید مشکلات کا تھا.
اب چیئرمین نادرا کی تعینات کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے. عثمان یوسف مبین یہ عہدہ سنبھالیں گے.
ان اندازہ کے مطابق چیئرمین نہ ہونے کے باعث دو روز دوران لاکھوں شناختی کارڈ جاری نہیں ہوسکے تھے.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔