اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی نئی قیمتیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں قیمتیں پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج بھی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 فیصد کمی کے بعد 85.59 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گری ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات ہیں جسے دیکھ کر سرمایہ کار بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کی رائے میں سال 2024ء کے اختتام تک خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تک گرسکتا ہے، مسلسل بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں