کوہاٹ : خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، جس سے یومیہ 153 بیرل خام تیل اور 17.90 ملین معکب فٹ گیس ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی، پاکستان پیٹرولیم کو خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے زخائر کی تلاش میں کامیابی مل گئی۔
پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹل بلاک رازگیر ون کنوے میں تیل و گیس کے زخائر ملے ہیں
کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹل بلاک میں رازگیر کنوے پر 3773 میٹر تک گہرائی تک گئے، ابتدائی جانچ میں کنوے سے 17.90 ملین معکب فٹ گیس یومیہ کے زخائر ملے ہیں
جانچ میں کنوے سے یومیہ 153 بیرل خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں۔
پی پی ایل کا کہنا تھا کہ گیس نے نئے ذخائر ملک میں قدرتی گیس کی کمی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، گیس کے نئے زخائر سے سالانہ کروڑوں ڈالر درآمدی بل میں بھی کمی ہوگی۔