جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ماسک نہ پہننے والے پولیس افسران واہلکار اب ہوجائیں ہوشیار، نیا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں کورونا سے حفاظت کے لیے ماسک نہ پہننے والے پولیس اہلکار وافسران پر اب جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل(آئی جی) کراچی عمران یعقوب نے ماسک نا پہننے والے پولیس افسر واہلکار پر جرمانہ لگانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث یہ ہدایت نامہ جاری ہوا ہے۔ پولیس افسرواہلکار کی جرمانے پر ایک روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

- Advertisement -

کراچی پولیس کے تمام افسران کو سختی سے ماسک لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ حکم نامہ آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کے لیے ہے۔ فیلڈ میں سفر کے دوران یا سرکاری گاڑیوں میں ماسک استعمال کریں۔

حکم نامہ میں پابند کیا گیا ہے کہ اہلکار دوران ڈیوٹی عوام سے بات کرتے وقت بھی ماسک پہنیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا حکم نامہ تمام تھانوں اور دفاتر میں آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں