تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

تعلیمی اداروں، کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

سندھ حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز ‏میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی ‏ڈویژن میں ان ڈو ڈائننگ کےلئے70فیصد کی اجازت ہو گی جب کہ سندھ بھر میں سینما ہالز میں ویکسینیٹڈ افراد ‏کے داخلے کی اجازت برقرار ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی، لاڑکانہ, میرپورخاص, ‏حیدرآباد ڈویژن , خیرپور گھوٹکی میں 300افراد سےزائد کےشادی بیاہ کےاجتماعات پر پابندی عائد ہو گی۔ سانگھڑ ‏سکھر اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500افراد کےان ڈور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ کراچی ڈویژن سانگھڑ اور ‏سکھر اضلاع میں ویکسینیشن مہم بہتر ہونے پر بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے جب کہ سیاحت, تفریح پارکس, سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ‏ویکسین سے مشروط ہو گا۔

سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کےتحت نئی پابندیاں 15دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔ ‏

Comments

- Advertisement -