جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سندھ میں تقریبات، اسکولز، ہوٹلز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس اوپیز سے متعلق نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔

محکہ داخلہ سندھ سے جاری حکم نامہ کے مطابق کراچی اورحیدرآباد میں ان ڈور تقریبات پر15فروری تک پابندی عائد عائد کر دی گئی ہے۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افرادکی شرکت کی اجازت ہوگی۔

سندھ کے دیگرشہروں میں ان ڈور300افرادکوشرکت کی اجازت ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کو آنے کی اجازت ہو گی۔ تقریبا ت میں شریک ہونےوالےتمام افرادکاویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریبات میں کھانا ڈبوں میں پیش کرنےکو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری سےکراچی، حیدرآبادمیں ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے پرپابندی ہو گی جب کہ آؤٹ ڈورڈائن ان بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے ہو گی۔

 این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

کراچی اورحیدرآبادمیں ان ڈورجم میں50فیصدافرادکوآنےکی اجازت ہوگی۔ جم میں آنےوالےتمام افرادکاویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔ سندھ کےدیگرشہروں میں ان ڈوراورآؤٹ ڈورڈائن ان کی اجازت برقرار ہے۔ ٹیک اووے، ڈرائیوتھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں سینماگھر میں50 فیصد سے زائد افراد نہ ہوں۔ کراچی،حیدرآبادمیں گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سےکم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔

کراچی اور حیدرآباد میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری 100 فیصدرکھنےکی اجازت ہے۔ یکم فروری سے 12 سال سے زائدعمرکےبچوں کاویکسینیٹڈہونالازمی ہوگا۔

مارکیٹ،دیگرکاروباری سرگرمیوں کےاوقات کار پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ دفاترمیں حاضری کی شرح100فیصدرکھنےکی اجازت ہو گی۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسینیٹڈہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں