منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ کے کالجز کے بعد اسکولوں کیلیے بھی نئے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کالجز کے بعد صوبے بھر کے اسکولوں میں بھی صبح کی اسمبلی لازمی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم کا قلمدان سنبھالتے ہی سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز اور اسکولوں میں صبح کی اسمبلی لازمی کروانے کے احکامات جاری کردیے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبےبھر اسکولز میں صبح اسمبلی لازمی طور پر کی جائے گی اور تمام طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینےکے پابندہوں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے کالجز اور تعلیمی سیشن سے متعلق اہم اعلانات

وزیرتعلیم نے ڈائریکٹریٹر اور ضلعی افسران کو نگرانی کر کے سیکریٹریٹ میں رپورٹ دینےکی ہدایت کی ہے جب کہ اسٹاف کو بھی مکمل حاضری کی پابندی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دیتے ہوئےکالج انتظامیہ اور عملے کو ہدایات پر سختی سے عمل کرانے کا پابند کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں