کراچی: سندھ میں دودھ کی دکانیں 5 بجے کے بجائے 8 بجے شب تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 5 بجے لاک ڈاؤن کے بعد بھی رات 8 بجے تک دودھ کی دکانیں اور دودھ سے وابستہ تمام مراکز کھلے رہیں گے۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی دودھ کی دکانوں کا دورانیہ میں اضافہ خوش آیند ہے حکومت کے فیصلے سے شہریوں کو دودھ کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔
صدر ڈیری اینڈ کیٹل دارمر ایسوسی ایشن شاکر گجر کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ حکومت نے دودھ کی دکانوں کا دورانیہ بڑھا کر انسان دوستی کا ثبوت دیا۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران دودھ کی دکانیں بھی 5 بجے بند کر دی جاتی تھیں، محدود وقت میں دودھ کی فراہمی اور ترسیل میں مشکلات کا سامناتھا جب کہ مقررہ وقت پر دودھ کی دکانیں بند ہونے سے خریداروں کا رش بھی لگا رہتا تھا۔