امریکا میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں مرنے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 15 افراد کی جان لینے والے شخص کی شناخت کو بھی ظاہر کردیا گیا ہے، جس کا نام شمس الدین جبار بتایا گیا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، جس کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی رہ چکا ہے۔
فلسطینیوں کی نسل کشی، غزہ کی آبادی میں 6 فیصد کمی
ملزم نے سال نو کے آغاز پر گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، ملزم پولیس کے دوران ملزم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔