بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم؛ مارک اپ میں اہم تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے درجہ اول صارفین کے قرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کیا ہے۔ حکومت نے اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی رائے کو مدنظررکھتے ہوئے ترامیم کیں ہے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے 1سے 5 سال تک کے ہاوسنگ قرضوں پرمارک اپ 2 فیصد ہوگا جب کہ درجہ اول صارفین کے 6 سے 10 سال کے ہاوسنگ قرضوں پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔

نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے 11 سے 15 سال کے ہاوسنگ قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد ہوگا۔ پندرہ سال کے بعد ہاوسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولا کائیبور جمع ڈھائی فیصد ہوگا۔

ترامیم سے قبل نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال 3 فیصد اور اگلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں