کراچی: مشیر اطلاعات سندھ نے شہرقائد کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف نیاپارک بنانے اور اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف جہانگیرپارک کی طرز کا پارک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارک کے ساتھ نیا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، نئے منصوبے کے تحت چھوٹے کیبن بنائے جائیں گے۔
تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا: عشرت العباد کی چیف جسٹس سے گفتگو
مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ چھوٹے کیبن اسٹینڈرڈ معیار کے ہوں گے، چھوٹے کیبن متاثرہ افراد کو میرٹ پر الاٹ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے پر 3500 دکان داروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ دکان داروں کو روزگار کے لیے متبادل جگہ دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ متاثرہ دکان داروں کی فہرست میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا تھا کہ شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہے، دیکھناہوگا تجاوزات کس نے قائم کرائیں اور پیسہ کس نے کمایا؟ چیف جسٹس سے اپیل ہے انکروچمنٹ آپریشن کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔