تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

سورج کے ابلتے حصے کی نزدیک ترین تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

نیویارک: ماہرین فلکیات نے سورج کے ابلتے حصے کی قریب ترین تصاویر اور تصاویر جاری کردیں جن کے سامنے آتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا۔

سائنس یا انسانی تاریخ میں پہلی بار سورج کی سطح کی انتہائی تفصیلی تصاویر اور تفصیلات کی ویڈیو طاقت ور ترین شمسی دوربین کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ویڈیو اور تصویر میں سورج کی سطح پر موجود ابلتے ہوئے پلازما کو وضح طور پر دیکھایا گیا جبکہ اس کے روشن حصوں میں پلازما گرم ہوکر سورج سے اوپر اڑتا بھی نظر آرہا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق گہری رنگت کے نظر آنے والے پلازمے ٹھنڈے ہونے کے بعد نیچے کی طرف جارہے ہیں جبکہ دیگر جو روشن حصے میں ہیں وہ سورج کے انتہائی طاقتور میدان کو ظاہر کررہے ہیں۔

مذکورہ تصاویر اور ویڈیو امریکی شہر ہوائی کی ہیلیکالا پہاڑی پر نصب ایک دوربین کی مدد سے دس سال کی مسلسل محنت اور منصوبہ بندی کے بعد حاصل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پہاڑی پر 4 میٹر قطر کے آئینے والی ایک طاقتور شمسی دوربین نصب ہے، جو نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کےتعاون سے  تیار کی گئی اور ماہرین نے اسے ’ڈینیئل کے انووی ٹیلی اسکوپ‘ کا نام دیا۔

تصویرمیں نظر آنے والا ایک خانہ 700 میل لمبا ہے جبکہ ویڈیو میں سورج پر گزرنے والے دس منٹ کا چکر بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے حصہ زمین سے ڈیڑھ گنا بڑا ہے۔

نیشنل سائنس فاؤنڈیشن میں قومی شمسی تحقیقی پروگرام سے وابستہ ماہرِ طبیعیات، ویلنٹِن پیلٹ کہتی ہیں کہ ہم دوربین کی مدد سے سورج کی بیرونی پرتوں کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے اور یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ سورج اور دیگر ستاروں کی ساخت کس طرح کی ہے۔

Comments

- Advertisement -