پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہو گئی، تحریک انصاف کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ  پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 167ہو گئی۔

تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے 8 نومبر 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں جب کہ  سردار گوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس 21جنوری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر کو نوٹس جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےدرخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دستاویزات کمیشن میں پیش کیےجائیں گے۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں