محکمہ ریلوے نے ماہ رمضان کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔
نئے اوقات کار پہلی رمضان سے 19 رمضان المبارک تک جاری کیے گے ہیں۔ 20 رمضان سے ریلوے ریزرویشن دفاتر پرانے اوقات کار کے تحت کھلیں گے۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر صبح 8 بے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ریلوے ریزروشیم دفاتر میں 12.30 بجے سے 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔
- Advertisement -
ریلوے ریزرویشن دفاتر پہلے شفٹ صبح 8 سے 1.30 بجے اور دوسری شفٹ 1.30 بجے ے شام سات بجے تک کام کرے گی۔