منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کے حوالے سے نئی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

‘ہوا میں نمی کا تناسب46فیصد ریکارڈ کیا گیا’۔

موسمیات کے محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 3،قلات میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا۔ 24گھنٹوں کےدوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی اور ابرآلود مطلع متوقع ہے۔

زیارت، چمن ،قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں