بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

مسافروں پر نئی پابندیاں عائد!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مسافروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ 15ستمبر کے بعد بغیر کورونا ویکسینیشن پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر پر پابندی ہوگی، مسافر 15ستمبر تک کم ازکم ایک خوراک ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرانسپورٹ میں بھی بغیر ویکسینیشن سفر پر پابندی ہوگی، مذکورہ تاریخ سے قبل مسافر ویکسین لگوا لیں۔

- Advertisement -

اس ضمن میں صوبائی حکومت نے اعلامیہ بھی کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15ستمبر کے بعد ملازمین کی گاڑیوں میں بھی بغیر ویکسین سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق 15اکتوبر کے بعد موٹروے پر بھی بغیر کورونا ویکسین سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بھی ویکسین لگوانے کی پابندی عائد ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو اندرون ملک سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں