جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور جنوری کے آخر میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے کہا ہے کہ یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور جنوری کے آخر میں ہوگا، فریقین میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے کہا ہے کہ یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ سال جنوری کے آخر میں ہوگا، حدیدہ میں شہریوں کو امداد پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق حدیدہ میں اب اقوام متحدہ مرکزی کردار ادا کرے گا، یمنی حکومت، باغی گروپ حدیدہ شہر میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یمن میں برسرپیکار حوثیوں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کامیاب

خیال رہے کہ یمنی حکومت کا وفد 4 دسمبر کو اقوام متحدہ کے سفیر کے ہمراہ سویڈن روانہ ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے سیاسی معاملات، الحدیدہ بندر گاہ، صنعاء ایئرپورٹ اور معاشی معاملات پر مذاکرات کا ٹرف اایف ریفرنس پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان سنہ 2016 کے بعد سے یہ پہلے امن مذاکرات ہیں جس کے بعد تین نکات پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اگر کسی بھی فریق کی جانب سے کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو امن مذاکرات تعطلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یمن پر حکومت کی جنگ کے دونوں فریقین کے مابین ہونے والے امن مذاکرات آسان نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں