اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امارات میں کورونا متاثرین سے ملنے والوں کے لیے نئے ضوابط

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکام نے کرونا متاثرین سے ملاقات کرنے والوں کےلیے پی سی آر ٹیسٹ کی کروانا لازمی قرار دیدیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قدرتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی امور کے نگراں ادارے نے کرونا متاثرین سے ملنے والوں کےلیے ہدایت جاری کردیں۔

ہدایات کے مطابق اگر کرونا متاثرین سے ملنے والوں میں وائرس کی کوئی علامت پائی گئی تو انہیں پہلے اور ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

فیصلے پر عمل درآمد جمعہ 25 مارچ سے شروع ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے چوبیس گھنٹے میں 347 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں