کراچی : سپرہائی وے نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تین افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد نیو سبزی منڈی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا۔
مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی کے دونوں ٹریک بند کردئیے۔ دو گروپوں میں ہوا خون ریز تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کیا، ٹائر کی ہوا نکال دی اور پتھراؤ کیا، ہولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دئیے ایک گاڑی کو الٹنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد سبزی منڈی بند کردی گئی پولیس نے فائرنگ میں ملوث دوافراد مومن اور بسم اللہ کو گرفتار کیا واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سپرہائی وے کے دوٹریک بندکردئیے ،جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔
بعد میں رینجرز سے مذاکرات کے بعد سپرہائی کے دونوں ٹریک کھول دئیے گئے۔ سبزی منڈی بھی کھل گئی۔