تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد : پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ پھرٹوٹ گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ سےعلیحدہ ہوگئے اور کل کے حکم نامے سے اختلاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی اسمبلی میں الیکشن التوا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سماعت کرنے والا 4رکنی بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ سے علیحدہ ہوگئے، انھوں نے کل کے حکم نامے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کا حکم نامہ عدالت میں نہ تو لکھوایا گیا نہ مجھ سےمشاورت کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مسٹر اٹارنی جنرل پہلے آپ کچھ کہیں ،جسٹس جمال مندو خیل کچھ کہنا چاہتے ہیں، جسٹس جمال خان مندو خیل بینچ کا حصہ نہیں رہنا چاہتے، کل جسٹس جمال مندو خیل بینچ میں شامل ہونے پر رضامند تھے۔

جسٹس جمال خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ میں کل کچھ کہنا چاہتا تھا کہہ نہ سکا ، میں سمجھتا ہوں اس بنچ میں میری ضرورت نہیں ،اس لئے بنچ سے اپنے آپ کو الگ کرتا ہوں، مجھے سے آرڈر لکھواتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا جسٹس امین الدین خان نے بینچ میں بیٹھنےسےمعذرت کی، جسٹس امین الدین کے فیصلے کے بعد حکم نامےکا انتظار تھا، مجھے عدالتی حکم نامہ کل گھر پر موصول ہوا، اٹارنی جنرل صاحب آپ حکم نامہ پڑھ کر سنائیں۔

اٹارنی جنرل نے جسٹس جمال مندوخیل کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ حکم نامہ پر میں نے الگ نوٹ لکھا ہے، میں بنچ کا ممبر تھا، مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی، میں سمجھتا ہوں میں بینچ میں مس فٹ ہوں۔

جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بینچ دوبارہ تشکیل دے کر کچھ دیر بعد سماعت کی جائےگی۔

یاد رہے گذشتہ روز بھی پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے مزید سماعت سے معذرت کرلی تھی، جسٹس امین الدین نے کہا تھا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اس کیس کو سننے سے معذرت کرتا ہوں میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے بعد بینچ کا حصہ نہیں رہناچاہتا۔

Comments