بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن نے نظرثانی شیڈول جاری کر دیا۔

بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی16مئی تک داخل کرائےجا سکیں گے جب کہ امیدواروں کی فہرست 17مئی کو شائع ہو گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 مئی کو ہو گی جس کے بعد اپیلیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلےکی آخری تاریخ 27 مئی تک ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنےکی تاریخ 31مئی ہے جب کہ پولنگ شیڈول کےمطابق 26جون کوہی ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں