تازہ ترین

شہری تیار ہوجائیں ! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا

کراچی : طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا، جس کے تحت آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے بیان میں کہا ہے کہ آج شام سے کراچی میں بارش برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث آج سے 19 اپریل تک ملک بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانے درجےکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر سندھ کے دیگرعلاقوں میں بارش کاسلسلہ آج بھی جاری رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

دوسری جانب بارش برسانے والے طاقتور سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے بلوچستان میں آج رات سے 19 اپریل تک مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، چاغی، پنجگور اور خضدار میں گرج چمک کیساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

بارش کے نئے سسٹم کے تحت حیدرآباد، دادو اور لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں آج رات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات


خیال رہے پاکستان کا صوبہ بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا ، یو اے ای، عمان، بحرین سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں ایک کے بعد ایک غیرمتوقع اورمعمول کے برخلاف طوفانی بارشوں کےسسٹم اثرانداز ہو رہےہیں ، جس سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں بھی دیکھی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -