تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ریاض میں نصب نئے سائن بورڈز موضوع بحث بن گئے، شہری تجسس کا شکار

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں نصب کیے گئے نئے سائن بورڈز کے حوالے سے مقامی اور غیرملکی سوشل میڈیا پر بحث کرتے نظر آرہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی سڑکوں پر لگائے گئے سائن بورڈز پر درج الفاظ کا اصل مقصد شہری اب تک نہیں سجھ پائے اور وہ اپنے حساب سے معنیٰ اخذ کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاض میں جدہ، تبوک، ابہا، الاحسا اور دیگر اہم شہروں سے منسوب سائن بورڈز پر لکھے جملوں نے تجسس اور بڑھا دیا ہے۔ تمام سائن بورڈز پر ایک جملہ (لاتروح) ’مت جاؤ‘ لکھا ہے۔

سڑکوں پر نصب سائن بورڈز پر ’لاتروح جدہ‘ (جدہ مت جاؤ)، ’لاتروح تبوک‘ ( تبوک مت جاؤ)، لاتروح الاحسا‘ (الاحسا مت جاؤ) اور لاتروح ابہا‘ (ابہا مت جاؤ) تحریر ہے۔

عوام مذکورہ بالا سائن بورڈ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔ تمام سائن بورڈز نیلے اور بنفشی رنگ کے ہیں جبکہ ان پر سفید رنگ سے لکھا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا مقصد ریاض کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں داخلی سیاحت کے تصور کو فروغ دینا ہے۔

جبکہ بعض سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو دارالحکومت کے سیاحتی پروگراموں میں دلچسپی لینے پر آمادہ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -