12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سندھ کابینہ میں شامل وزرا اور مشیران کو قلمدان تفویض

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کابینہ کی تشکیل نو کے بعد وزرا اور مشیران کو قلمدان تفویض کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا قلمدان دیا گیا ہے، انہیں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کا قلمدان بھی دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت سندھ اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی ہے، ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

- Advertisement -

سردار علی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، کالج ایجوکیشن کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، انہیں محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی دیا گیا ہے۔

سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے، انہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی دیا گیا ہے۔

جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکمہ خوراک کا وزیر بنایا گیا ہے، ضیا الحسن کو محکمہ داخلہ اور لا، پارلیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔

سردار محمد بخش کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں، علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات کا قلمدان سونپا گیا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، ٹورازم کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے، احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹرپروونشل کو آرڈی نیشن کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، سوشل ہاؤسنگ اور محکمہ لائیو اسٹاک کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں