ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فضائی مسافروں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔

سی اے اے نے ایس او پیز میں مسافروں کے پروٹو کول پر پابندی برقرار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو اندرون ملک روانگی لائونج کے سامنے ڈراپ کیا جائے گا۔ اندرون ملک روانگی لائونج کے سامنے مسافروں کے انتظار میں کوئی گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی ایس او پیز پر اندرون ملک پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ نئی ایس او پیز 12 اگست 2020 سے نافذ کر دیں گئیں ہیں اور سی اے اے کے ڈائریکٹر ایر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

کراچی سے سمیت ملک بھر کے آپریشنل ایئر پورٹس کے منیجرز کو نئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔اسی طرح پرواز کی روانگی سے قبل مسافروں کی مکمل فہرست جہاز کا کپتان، ایئر پورٹس اور منیجرز کو فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔ پرواز آپریٹ کرنے والے پائلٹ فرسٹ آفیسرز بھی سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں