جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا میں کرونا کی نئی قسم کب پھیلی؟ رپورٹ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلنے کے سلسلے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی قسم امریکا میں گزشتہ برس نومبر ہی میں پھیل گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں اب کرونا وائرس کے نئے اسٹرین کے انتہائی تیزی سے پھیلنے کی دہشت طاری ہے، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ سال 27 نومبر کو کیلی فورنیا میں کرونا کی نئی شکل کا پتا چل گیا تھا۔

سائنس دانوں نے ایک تحقیقی رپورٹ شایع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکا کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کا نیا اسٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت ساری ریاستیں مارچ تک خطرناک طور سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

اتوار کو سامنے آنے والی یہ رپورٹ معروف یونی ورسٹی کے 50 سے زائد سائنس دانوں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا یہ نیا اسٹرین گزشتہ سال نومبر میں امریکا میں پھیل گیا تھا، یہ وائرس دسمبر 2020 اور جنوری 2021 کے درمیان امریکا کے دوسرے حصوں میں تیزی سے پھیلا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی اس نئی اور خطرناک شکل کے پہلے کیس کا علم برطانیہ میں گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا، جس کے بعد یہ یورپ کے متعدد ممالک میں پھیلتا چلا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں