کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، جسے ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک ڈپریشن باقاعدہ طوفان کی صورت اختیار کرلے گا، ابھی ہوا کا کم دباؤ ساحل سے 610 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے۔
محکمہ موسمات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھے گا اور عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا، جیسے جیسے ڈپریشن بڑھنا شروع ہوگا کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے نے متوقع طوفان کے سبب ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی جبکہ مالدیپ نے بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کو ہیکا کا نام دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں تھم گئیں ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ اور ماہرین نے ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔