تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امیر ہوتے ہی کینسر لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، نئی رپورٹ

پیرس: فرانس میں قائم انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی ایک تازہ شائع شدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیسے جیسے افراد امیر ہوتے جا رہے ہیں ان کو اپنی طرز زندگی کے باعث کینسر ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض پر تحقیق کے لیے مختص تنظیم آئی اے آر سی کا کہنا ہے کہ دنیا میں بھر میں کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، اور ان کیسز میں رواں سال مزید اضافہ ہوجائے گا۔

تنظیم نے تحقیقاتی جائزوں کے بعد امکان ظاہر کیا ہے کہ دنیا بھر میں اس سال ایک کروڑ 81 لاکھ افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں گے اور 96 لاکھ افراد اس مرض سے ہلاک ہو جائیں گے۔

آئی اے آر سی نامی تنظیم کی نظر 185 ملکوں میں 36 اقسام کے کینسر پر ہے، دقیق اور وسیع تحقیق کے بعد اس کی مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012 کے مقابلے میں کینسر کے کیسز میں بہت اضافہ ہوا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد ایڈز کا شکار ہیں، رپورٹ


رپورٹ کے مطابق 2012 میں ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے جب کہ 82 لاکھ افراد اس مرض سے ہلاک ہو گئے تھے جس کی بڑی وجہ دنیا کی آبادی اور عمروں میں اضافہ قرار دیا گیا۔

تنظیم کے اندازے کے مطابق 2018 میں ہر پانچ میں سے ایک مرد اور ہر چھ میں سے ایک خاتون اس مرض میں مبتلا ہو گی، محققین کے مطابق کینسر سے شرح اموات کو کم کرنے میں ماہرین کو تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -