ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سیمنٹ سیکٹر سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیمنٹ سیکٹر سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیا گیا، کم از کم ریٹیل قیمت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ سیکٹر سے سیلزٹیکس کی وصولی کا نیا نظام نافذ کردیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ کی کم ازکم ریٹیل قیمت ادارہ شماریات کی قومی اوسط قیمت کےمطابق ہوگی،نوٹیفکیشن

ایف بی آر نے کہا کہ قیمت ہر ماہ کی یکم اور16تاریخ سے پہلے جاری ہفتہ وار رپورٹ کی اوسط قیمت کے مطابق ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے کم ازکم ریٹیل قیمت کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا، یکم مئی سے پہلے جاری کیے گئے 50 کلوگرام سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط قیمت 1,410 ہے۔

اس سے قبل چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے ٹیکس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کام میں شفافیت لانے اور ریونیو بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں