طالبان نے رہنماء ملا اختر منصور کی سوانح حیات میں ملاعمر کی موت کو چھپانے کا اعتراف کرلیا ہے۔
طالبان نے نئے رہنماء ملا اختر منصور کی سوانح حیات شائع کردی، سوانح حیات پانچ زبانوں میں شائع کی گئی ہے، جسمیں اعتراف کیا گیا کہ ملاعمر تئیس اپریل دو ہزار تیرہ کو انتقال کرگئے تھے،جس کے بعد ملا اختر منصور کو امیر بنایا گیا۔
سوانح حیات میں طالبان کا ملاعمر کی موت کو چھپانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے، طالبان کے مطابق موت کی خبر کو دو ہزار تیرہ کو فیصلہ کن سال سمجھتے ہوئے چھپایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ افغان طالبان رواں سال جولائی تک ملا عمر کے نام سے بیان جاری کرتے رہے جب کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے ملاعمر سامنے نہیں آئے۔
ملا عمر کی موت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد رواں سال 30 جولائی کو طالبان نے ان کی ہلاکت کے مقام اور تاریخ کی نشاندہی کیے بغیر کہا تھا کہ وہ دو سال قبل ہلاک ہوگئے تھے۔