جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

ایف بی آر میں ٹیکس کیلیے نیا نظام متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات  میں اضافے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا۔ جدیدڈیجیٹل انفرا سٹرکچر سے ایف بی آر افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔

نئےسسٹم سے شفافیت، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکےگا۔ انفارمیشن سینٹر 2.0 میں جدید مینجمنٹ انفارمیشن، رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔

- Advertisement -

ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے  ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اسٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت قوانین پر عملدرآمد،کمپلائنس رپورٹس میں آسانی ہو گی۔ نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

ایف بی آر کا کہن اہے کہ یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے مرکزی، شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں