منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

نو بال کا تنازع ختم کرنے کیلیے آئی پی ایل 2024 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں بعض تنازعات میچز کا مزا خراب کر دیتے ہیں آئی پی ایل 2024 میں نو بال کا تنازع ختم کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کمر سے اونچی نو بالز سے متعلق تنازع کو ختم کرنے کے لیے جاری آئی پی ایل 2024 کے دوران ایک نئی اور دلچسپ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس سے بیٹر کی کمر سے اونچی نو بال کا دیرینہ تنازع ختم ہو جائے گا۔

اس سلسلے میں بی سی سی آئی نے ایک ایسی ٹیم بنائی ہے جو آئی پی ایل میں تمام کھلاڑیوں کے قد کو ان کی تک پیمائش کرنے والی ٹیپ سے ناپ رہے ہیں جس کے بعد اس کا ڈیٹا ہاک آئی آپریٹرز کے استعمال شدہ سسٹم میں فیڈ کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس ڈیٹا فیڈنگ کے بعد کسی بی بیٹر کمر سے اوپر اور اس کے قد کی مناسبت سے نو بال ہے یا نہیں اس کا فیصلہ دینا امپائر کے لیے آسان ہو جائے گا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں آئی پی ایل کو دلچسپ بنانے کے لیے کچھ دیگر نئے قوانین بھی متعارف کرائے ہیں۔

ان میں ‘اسمارٹ ری پلے سسٹم’ کے تعارف نے فیصلہ سازی کو تیز، زیادہ موثر اور زیادہ درست بنا دیا ہے۔ یہ کیمرے پر مبنی ایک نیا جائزہ نظام ہے جہاں 8 تیز رفتار ہاک آئی کیمرے اسٹیڈیم کے ارد گرد لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ہاک آئی کیمرے ٹی وی امپائر کے ساتھ لگائے جائیں گے تاکہ تیز رفتار تجزیہ کے لیے حقیقی وقت کی تصاویر اور ڈیٹا پیش کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ بی سی سی آئی نے رواں آئی پی ایل میں ایک اوور میں دوسرے باؤنسر کا اصول بھی نافذ کر دیا ہے جس کا شائقین اور ماہرین کرکٹ دونوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں