دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی فاسٹ بولر محمد عباس دسویں نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ کردی گئی، فاسٹ بولر محمد عباس کو میچ میں تین وکٹیں لینے پر رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں انٹری مل گئی، شاندار کارکردگی کی بدولت عباس ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے۔
After claiming three wickets in the first #ENGvPAK game, Mohammad Abbas has entered the top 10 of the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for bowling.
He shares the tenth spot with Josh Hazlewood 👏
Full rankings ▶️ https://t.co/AIR0KN4yY5 pic.twitter.com/TU35vDDnWG
— ICC (@ICC) August 9, 2020
عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی بولر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بحیثیت بولر آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کومنس پہلے نمبر پر موجود ہیں، بیٹنگ میں اسٹیو اسمتھ کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ انگلش کھلاڑی بین اسٹوک نمبر ون آل راؤنڈر ہیں۔
مانچسٹر ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، لیکن مذکورہ میچ میں محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔