کراچی: اندرون ملک پروازوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت اندرون ملک سفر کے لیے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کا کہنا ہے کہ تمام ائیر لائنز کو ایڈوائزری پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے، ایئرلائنز مسافروں کا شناختی کارڈ نمبر ہر ٹکٹ پر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔
سی اے اے نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں یہ ہدایات فوری نافذ العمل ہوں گی۔