تازہ ترین

مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے مسافروں کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں لازمی لگوانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اندورن ملک فضائی سفر کے لیے کوویڈ 19 مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

دس ستمبر سے پابندی سے متعلق ایئرلائینز کو آگاہ کردیا۔ ائیرپورٹ مینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سختی سے فیصلے پر عمل درآمد کرائیں۔

ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں پر 10ستمبر سے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ 18سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد سفر کرسکیں گے۔ سفر کے دوران فیس ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

مسافروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوگی، ایئرپورٹس پر سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں