منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیا سفری ہدایت نامہ جاری، پابندیاں برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کر دی ‏گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی کے ‏مسافروں پر پاکستان آنے کی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

البتہ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستانی شہریت والوں کو آنےکی اجازت ہو گی اور ان ممالک سے ‏آنے والوں کو 72 گھنٹےقبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ ان مسافروں کا پاکستان کے ایئرپورٹس ‏پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔

بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔ سی اےاے کے ‏شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

سی اےاے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قبل عمل ہو گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں