اشتہار

جنگ بندی کی نئی تجویز پر حماس نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم پیرس میں مذاکرات کے بعد پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پلان پر بات چیت کے لیے قاہرہ جاؤں گا ہماری ترجیح غزہ سے اپنی افواج کے مکمل انخلاء کے ساتھ اسرائیل کی جارحیت کو ختم کرنا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نازل کا کہنا ہے کہ پیرس کی تجویز پر فلسطینی علاقوں کے اندر اور باہر اس کی قیادت کے ساتھ اور پھر قاہرہ میں قطر اور مصر کے ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کو بتایا کہ ایک مستقل جنگ بندی ہمارا مقصد ہےلیکن ہم اسے معاہدے کے دوسرے یا تیسرے مرحلے میں کر سکتے ہیں غزہ سے اسرائیلی انخلاء کے بغیر، ہم اس نئی تجویز کو قبول نہیں کر سکتے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں