تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فارن فنڈنگ کیس میں نیا موڑ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں نیا موڑ ، اکبرایس بابر نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کرنےکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کے پی سے رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے فرخ حبیب سے سوال کیا کہ اب تک ن لیگ،پیپلزپارٹی کی اسکروٹنی میں کیا پیشرفت ہوئی؟جس پر وزیر مملکت نے بتایا کہ ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،گزشتہ تین ماہ سے اسکروٹنی کمیٹی کااجلاس تک نہیں بلایاگیا۔

رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ درخواست میں چاہتے کیا ہے ؟،جس پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو ریکارڈ تک رسائی کی جو سہولت دی گئی وہ ہمیں بھی دی جائے ۔

ارشادقیصر نے ڈپٹی لا ڈائریکٹر سے سوال کیا کہ کیا اسکروٹنی کمیٹی کونوٹس کیا گیا؟،جس پر لا ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تک اسکروٹنی کمیٹی کونوٹس نہیں کیاگیا۔

ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ 28 جولائی کو اسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کرلیتے ہیں، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میرے وکیل شاہ خاوربیرون ملک ہیں،11 اگست کے بعداس کیس کی سماعت کرلیں۔

الطاف ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کرچکا ہے،سکروٹنی کمیٹی کے سربرا ہ کوبلاکرموقف بھی سن لیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر اسکروٹنی کمیٹی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر تے ہوئے درخواست پر مزید سماعت اٹھائیس جولائی تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبرایس بابر نے الیکشن کمیشن سے اسکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کرنےکامطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی فیکٹ فائنڈنگ کی جگہ فیکٹ ہائیڈنگ کرتی رہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس پر خود سماعت کرے۔

Comments

- Advertisement -