پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کورونا کی نئی قسم؛ بحرین نے 6 ممالک پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین نے کورونا کی خطرناک ترین نئی قسم سامنے آنے پر متعدد ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ اور نئی قسم سامنے آنے کے خطرات کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے بحرین نے 6 ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

بحرین نے وبا کے خدشات کے باعث کورونا ریڈلسٹ کو فعال کرتے ہوئے ممالک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ پابندی ‏والے ممالک میں جنوبی افریقا، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسواتینی شامل ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ ممالک کے مسافروں کے لیے پروازیں اور ان کا بحرین میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندیاں نیشنل ‏میڈیکل ٹاسک فورس برائے انسداد کوویڈ 19 کی سفارشات کے جواب میں ایوی ایشن نے لگائی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نےکورونا کی نئی اور خطرناک قسم سامنے آنے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کی یہ ‏‏قسم کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سےزیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

ابتدائی طور پر تشخیص کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسینز کے مقابلے میں بھی زیادہ مزاحمت کر ‏‏سکتی ہے اور وائرس کی نئی قسم کےاثرات سمجھنےمیں وقت لگےگا۔

کورونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقا پر فضائی پابندی عائدکر دی ‏‏گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں