اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کورونا کی نئی قسم : روسی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ صورتحال نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم روسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اس کا حل موجود ہے۔

روس کورونا وائرس کی کسی بھی تبدیل شدہ قسم کیخلاف ویکسین بنا سکتا ہے اس بات کا انکشاف روسی اکیڈمی آف سائنسز میں امیون اور حیاتیاتی مصنوعات کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ برائے چوما کوف فیڈرل سائنسی سینٹر کے ڈائریکٹر ایدار اشمو خمیتوف نے کیا۔

روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کے پاس کسی بھی قسم کے تبدیل شدہ کورونا وائرس سارس کوویڈ ٹو کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے کافی تجربہ اور ٹیکینالوجیز ہیں۔

- Advertisement -

ایدار اشمو خمیتوف کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ جس کورونا وائرس کی کھوج کا پتہ چلتا ہے وہ ڈرامائی انداز میں اپنی حالت تبدیل نہیں کرتا جس کا مطلب ہے کہ اس کی تبدیلی کی رفتار تیز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ اس وائرس میں شدت سے تبدیلی رونما ہوئی ہے تو ہمارے پاس اس تبدیل شدہ وائرس کو کمزور کرنے کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں