تازہ ترین

افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کمان جنرل اسکاٹ ملر نے سنبھال لی

واشنگٹن: امریکا کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی، افغانستان میں موجود امریکی اور نیٹو افواج کی کمان جنرل اسکاٹ ملر کے سپرد کردی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں برسوں سے جاری جنگ میں اب امریکا نئی حکمت عملی اپنا رہا ہے، جبکہ گذشتہ دنوں طالبان اور امریکی اعلیٰ اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جنرل اسکاٹ ملر افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی فوج کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اس سے قبل جنرل جان نکلسن 2015 سے افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ مقرر تھے، جبکہ جنرل اسکاٹ ملر نے آج کابل میں ان کی جگہ سے ذمہ داری سنبھالی ہے۔

کافغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تین فوجی ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکاٹ ملر کا کہنا تھا کہ ہمیں دشمن سے ہر صورت ہوشیار رہنا اور حکمت عملی تیار کرنی ہے، کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا چند طالبان امریکا سے مذاکرات کے خواہاں ہیں تاہم انہیں لڑائی مسلسل جاری رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلخ میں واقع شاہین ملٹری ایئر بیس سے صبح سویرے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو لے کر پرواز بھرنے والے مغربی اتحاد نیٹو کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی پائلٹ سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے کثیر الملکی امن مذاکرات ماسکو میں منعقد کیے جارہے تھے جس میں طالبان سمیت امریکا اور افغانستان کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا بعد ازاں اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -