جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اومیکرون کیخلاف نئی ویکیسن تیار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی دواساز کمپنی موڈرنا نے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف نئی ویکیسن تیار کر لی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی ویکیسن پہلے سے موجود ویکسین سے زیادہ مؤثر ہے، MRNA-1273/214 ویکسین اومی کرون کے خلاف زیادہ مفید اور مؤثر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین اور اومی کرون ویرینٹ کے خلاف تیار کردہ ویکسین کا تجزیہ کیا گیا ہے جس کی پیش رفت سے وفاقی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

طبی محققین نے ایک ریسرچ کے بعد نتائج دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ سے تحفظ کے لیے کووڈ ویکسین کی 3 ڈوز ضروری ہیں۔

طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق کووڈ ویکسین کی 3 ڈوز اومیکرون سے بیمار ہونے سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں، محققین نے بتایا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسینز کا بوسٹر ڈوز لوگوں کو اومیکرون ویرینٹ سے مناسب تحفظ فراہم کرتا ہے۔

3 مئی کو ایک امریکی طبی جریدے ‘اوٹو لیرنجولوجی – ہیڈ اینڈ نیک سرجری’ میں شائع شدہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کے دیگر ویرینٹس کے مقابلے میں اومیکرون کے سلسلے میں سونگھنے یا ذائقے کی حس کے ختم ہو جانے کی علامت سامنے آنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

محققین نے ریسرچ اسٹڈی کے بعد معلوم کیا کہ وہ لوگ جو اومیکرون سے متاثر ہوتے ہیں ان میں سونگھنے یا ذائقے کی حس کے چلے جانے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت کم ہوتے ہیں جو ڈیلٹا اور دیگر ابتدائی ویرینٹس سے متاثر ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں