پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پرتشدد ،ایک اور ویڈیو سامنےآگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافرخواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں مسافر خواتین ایف آئی اے اہلکار سے مسلسل الجھ رہی ہے جبکہ اہلکار معاملے کوسلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافر خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں مسافر خاتون ایف آئی اے کے کاونٹر سے اندر گھس جاتی ہے جبکہ خاتون نے پاکستان کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر خاتون ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے دیکھو تمھارا میں حشر کیا کرتی ہوں، مسافرخاتون نے ایف آئی اے اہلکار سے موبائل چھیننے کی بھی کوشش کی جبکہ ایف آئی اے اہلکار ٹوٹا ہوا موبائل دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مسافر خاتون نے موبائل توڑ دیا۔

مسافر خاتون دوبارہ غصے سے کاؤنٹر کی جانب بڑھتی ہے اور چیختے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے موبائل نیچے کرو۔

دوسری جانب مسافرخواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے خاتون اہلکار معطل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں، اس حوالے سے آج فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے،ڈی جی ایف آئی ے کے مطابق اگر ایف آئی اے کی اہلکار قصور وار ہوئی تو سخت سزا دی جائے گی۔


مزید پڑھیں : خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل


گزشتہ روز ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ  ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر خواتین کو بے دردی سے بالوں سے جکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا لاؤنج بے بس و لاچار خواتین مسافروں کی چیخوں سے گونجتا رہا۔

اہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو نشر ہونے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ناروے کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ایوی ایشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں