تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سال نو کی آمد کا شاندار استقبال

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال نو کا آغاز ہوگیا، نئے سال 2018 کو ہزاروں لوگوں نے خوش آمدید کہا اور خوب جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2017 کا اختتام ہوتے ہی سالِ نو کا آغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ، ویلنگٹن میں نئے سال کی آمد کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور انہوں نے خوب جشن بھی منایا۔

رات 12 بجنے سے چند لمحے قبل لوگوں نے باآواز بلند گنتی شروع کی اور جیسی ہی 2018 کا آغاز ہوا آسمان کی فضاء روشنیوں سے جگمگا اٹھی، شاندار آتش بازی سے آسمان روشن ہوا اور لوگوں نے 2017 سے جڑی یادوں کو خیر باد کہا اور 2018 کو خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ 2017 اپنے اختتام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، نیوزی لینڈ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں نئی سال کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی 2018 کی آمد پر خصوصی جشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں

بعدازاں آسٹریلیا میں بھی سال نو کی آمد کا شاندار استقبال کیا گیا یہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں 2018 کا آغاز ہوچکا۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -