جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امریکی فوج نے سال نو پر بم برسائے جانے کے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی فوج نے سال نو پر بم برسائے جانے والے ٹویٹ پر معافی مانگ لی، امریکی فوج نے سال نو 2019 پر ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک جہاز کو بم برساتے دکھایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹ میں امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ ہر سال کی طرح ٹائمز اسکوائر پر بڑی گیندیں برسانے کی روایت ہے اگر کہیں ضرورت پڑی تو ہم اس سے کئی بڑی چیزیں برسانے کے لیے تیار ہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد سے امریکی فوج کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئی، ٹویٹ سے ایسا ظاہر ہوتا تھا جیسے امریکا سال نو کا آغاز تباہیوں سے کرنا چاہتا ہے۔

امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ نے اس کی جگہ نیا ٹویٹ کرتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ اس سے قبل جاری کیا جانے والا بیان ہماری روایات کا عکاس نہیں جس پر معذرت خواہ ہیں۔

امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ نے مزید کہا کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سیکیورٹی کے لیے وقف ہیں۔

قبل ازیں ناقدین کی جانب سے امریکی فوج کے ٹویٹ پر ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا، امریکا حکومتی اقدار کے سابق سربراہ والٹر شوغاب جونیئر نے کہا کہ اس ملک کو کیسے لوگ چلا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں