بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ، شہر دلہن کی طرح سج گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا، تاریخی مقامات پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ ہوا اور شہریوں نے رات گئے خوب ہلا گلا کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں دریائے ٹیمز پر دل کو موہ لینے والا آتش بازی کا مظاہرہ ہوا، پیرس کی شاہراہ شانزے لیزے روشنیوں سے جگمگا اٹھی، جبکہ یونان کے شہر ایتھنز میں دلفریب آتشبازی نے دل موہ لیے۔

ماسکو میں بھی آتشبازی کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، نئے سال کے جشن کی آخری تقریب نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر منائی جائیگی جسے ایک ارب افراد براہ راست ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر رات کے بارہ بجتے ہی آسمان رنگوں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سال نو کا سب پہلے شاندار استقبال نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں آکلینڈ کے سٹی ٹاور پر شاندار آتشبازی سے آسمان جگما اٹا، معروف گھڑیال بگ بینگ کے بارہ بجاتے ہی شروع ہوا۔

دریائے ٹیمز پر آنکھوں کو خیرہ کرنے والی آتشبازی اور موسیقی کے تڑکے نے ماحول کو سحر انگیز بنا دیا، پیرس میں شاہراہ شانزے لیزے پر سال نو کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سال نو کے آغاز پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا، آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر خراب موسم کے باوجود لاکھوں افراد نے دوہزار انیس کو خوش آمدید کہا، دبئی میں نئے سال کی تقریب میں برج الخلیفہ کو رنگ اور روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔

یونان کے شہر ایتھنز اور ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر پر ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

چین کے دارالحکو مت بیجنگ میں بھی آسمان روشنیوں سےجگمگانے لگا ، برازیل میں ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا کے مشہور بیچ پر لاکھوں افراد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں